شان مسعود ٹیسٹ ٹیم اور شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مقرر

50 / 100

فوٹو: پی سی بی ایکس

لاہور: شان مسعود ٹیسٹ ٹیم اور شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مقرر، بابراعظم کے استعفیٰ کے بعد دونوں کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں جب کہ ایک روزہ ٹیم کے کپتان کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

اس سے قبل ورلڈ کپت میں ناکامی اور تنقید پر دلبرداشتہ ہو کر بابراعظم نے تینوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کی کپتانی چھوڑنےکے اعلان کیا تھا۔

جس کے بعد نئے کپتان کے نام کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا تھا جس کا اعلان اب سامنے آگیا ہے اور ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کا ہما شان مسعود کے سر جا بیٹھا ہے۔

بابر اعظم کے تینوں فارمیٹ سے مستعفی ہونے سے پہلے پی سی بی نے ٹیسٹ کے کپتان کا فیصلہ کرلیا ہے ، قومی کرکٹر شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپے جانے کا فیصلہ کیا گیا.

شان مسعود دورہ آسٹریلیا میں قومی ٹیسٹ اسکواڈ کی نمائندگی کرینگے، پی سی بی کچھ دیر پہلے ہی شان مسعود کا باقاعدہ طور پر ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور شاہین شاہ کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان بنانے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کے نومبر2024 تک ایک روزہ میچز نہیں ہیں اور طویل وقفہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے فوری طور پر ایک روزہ ٹیم کے کپتان کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔

Comments are closed.