آئی ایم ایف کو امارات کی پاکستان کو 6 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ کی یقین دہانی
فوٹو:فائل
اسلام آباد: آئی ایم ایف کو امارات کی پاکستان کو 6 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ کی یقین دہانی، یہ انشورنس متحدہ عرب امارات کے سفیر کی طرف سے کرائی گئی ہے.
اس حوالے سے روزنامہ جنگ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو درپیش ساڑھے 6 ارب ڈالر کے بیرونی فنانسنگ گیپ پر آئی ایم ایف کو متحدہ عرب امارات نے یقین دہانی کرادی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کے اہم مرحلے پاکستان کو درپیش ساڑھے 6 ارب ڈالر کے بیرونی فنانسنگ گیپ کے معاملے پر آئی ایم ایف مشن چیف نے متحدہ عرب امارات کے سفیر سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق یو اے ای کے سفیر اور آئی ایم ایف مشن چیف کی ملاقات کے دوران پاکستان کیلئے بیرونی فنانسنگ گیپ پورا کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یو اے ای کے سفیر نے آئی ایم ایف مشن چیف کو پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن پاکستان کی بیرونی فنانسنگ کیلئے تصدیق کررہا ہے۔
Comments are closed.