پاکستان آئی سی سی ورلڈ کے سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا،حریم شاہ

46 / 100

فائل:فوٹو

کراچی :معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کاکہنا ہے کہ پاکستان آئی سی سی ورلڈ کے سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں سری لنکا کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں تاریخی شکست کے بعد قومی ٹیم کے سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں تقریباً معدوم ہوچکی ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اہم معرکہ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں 11 نومبر کو کھیلا جائے گا اور اب شائقین کرکٹ دْعا کررہے ہیں کہ اللہ کی طرف سے کوئی ایسا معجزہ ہوجائے کہ قومی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائے۔

ایسے میں معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر قومی ٹیم کی کامیابی کے لیے خصوصی پوسٹ کی ہے۔

 

hr1

حریم شاہ نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر قومی ٹیم کی تصویر پوسٹ کی جس میں تمام کھلاڑی گراؤنڈ میں نماز ادا کررہے ہیں۔

یہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ “وہ تدبیر کرتے ہیں اور اللہ تدبیر کرتا ہے، یقیناً اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے”۔

ٹک ٹاکر نے اْمید ظاہر کرتے ہوئے مزید کہا کہ “انشاء اللہ! پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا”۔

خیال رہے کہ پاکستان کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے انگلینڈ کے خلاف بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

Comments are closed.