شعیب ملک،آصف علی،نسیم شاہ کے بعد میکس ویل نےافغانستان سے فتح چھین لی
فوٹو: اے ایف پی
اسلام آباد: شعیب ملک،آصف علی،نسیم شاہ کے بعد میکس ویل نےافغانستان سے فتح چھین لی،ہر بار افغانستان فتح کے قریب پہنچ کر ہمت ہار جاتا ہے یا ایک کھلاڑی فتح کی رکاوٹ بن جاتا ہے۔
ایشیا کپ کا ایک میچ 21 ستمبر 2021 کو ابوظہبی میں جاری تھا پاکستان 258 رنز ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کرتے ہوے 7 وکٹوں پر آخری اوور میں10 رنز فتح سے دور تھا تب شعیب ملک نے فتح چھین لی تھی۔
پھر30 اکتوبر 2021 کو ایک موقع ایسا آیا کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی میں افغانستان کی فتح واضح تھی آصف علی نے کریم جنت کے آخری اوور میں 4 چھکے داغ کر جشن مناتے افغان کھلاڑیوں کو آنسو بہاتے گراونڈ سے رخصت کیا۔
یہ 7 ستمبر 2022 کی کہانی ہے جب شارجہ میں ایشیا کپ کے ایک میچ میں افغانستان نے 130 رنز کا ہدف دیا، پاکستان کے 9 کھلاڑی آوٹ ہوگے تھے آخری اوور میں 11 رنز بنانے تھے۔
آخری اوور کرنے فضل حق فاروقی آے تھے اور سامنے 9 وکٹوں کے نقصان کے بعد آخری کھلاڑی نسیم شاہ تھے تو نسیم شاہ نے پہلی ہی دو بالز پر 2 چھکے مارکر فتح پاکستان کی جھولی میں ڈال دی تھی۔
افغاستان کے خلاف ایک بار پھر وہی سانحہ پیش آیا جب 91 رنز پر آسٹریلیا کے7 کھلاڑی آوٹ کرکے افغانستان نے فتح کی خوشیاں منانا شروع کردی تھیں ایسے میں گلین میکس ویل کریز پر آے اور قہر بن کر ٹوٹے۔
شغیب ملک،آصف علی،نسیم شاہ کے بعد میکس ویل افغانستان کی سے فتح چھین لی
میکس ویل نے 128 بالز پر201 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر ایک بار پھر افغانستان کی جیت کاسپنا توڑ ڈالا ، اس اننگز کے دوران ہمیسٹگرنگ انجری کے باوجود میکس ویل درد سے کہراتے لیٹتے اٹھتے رہے لیکن مشن ادھورا نہ چھوڑا۔
ورلڈ کپ کے 39 ویں میچ میں آسٹریلوی بیٹر گلین میکسویل نے ناقابل یقین ڈبل سنچری اسکور کرتے ہوئے افغانستان کے جبڑوں سے فتح چھین لی۔
میکسویل کی 201 رنز کی اننگز میں 10 چھکے اور 21 چوکے شامل تھے۔ وہ آسٹریلیا کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے پہلے بیٹر بھی بن گئے ہیں۔
آسٹریلیا ورلڈکپ 2023 کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی تیسری ٹیم ہے، اس سے قبل بھارت اور جنوبی افریقا پہلے ہی ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکے ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں افغانستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
Comments are closed.