امریکا کی جانب سے اسرائیل کو فراہم کیا گیا دفاعی نظام بری طرح ناکام

55 / 100

فوٹو:سوشل میڈیا
یروشلم: امریکا کی جانب سے اسرائیل کو فراہم کیا گیا دفاعی نظام بری طرح ناکام ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے دفاعی نظام نے جو ’ آئرن ڈوم‘ کے نام سے مشہور ہے تل ابیب پر ہی میزائل داغ دیا۔ اسرائیلی دفاعی نظام حماس کے موثر ترین میزائل حملے روکنے میں بھی بری طرح ناکام رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں اسرائیلی دفاعی نظام سے فائر ہونے والے میزائل کو یو ٹرن لے کر تل ابیب پر گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ میزائل گرنے سے پراپرٹی کا نقصان ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

اسرائیل نے 10 مختلف مقامات پر دفاعی نظام نصب کررکھا ہے۔ یہ دفاعی نظام 60 اسکوائر میل تک دفاعی صلاحیت رکھتا ہے۔ دفاعی نظام امریکا نے اسرائیل کو فراہم کیا تھا۔

Comments are closed.