فرانس کا غزہ میں مکمل جنگ بندی کا مطالبہ
فائل:فوٹو
نیویارک: اقوام متحدہ میں فرانسیسی مندوب دیروری نے غزہ میں مکمل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
سکیورٹی کونسل کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ڈیروری کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد کی رسائی بہت ضروری ہے جوکہ پائیدار امن نہ ہونے کی وجہ سے ناممکن ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان گزشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ کے حوالے سے فرانس نے غزہ کی آبادی کو دیے جانے والے اب تک کے امدادی سامان بارے بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کر رکھا ہے۔
فرانس 9 نومبر کو غزہ میں شہری آبادی کیلئے ایک بین الاقوامی انسانی کانفرنس کی میزبانی کے فرائض انجام دے گا، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بھی کانفرنس کی میزبانی کی تصدیق کی ہے۔
Comments are closed.