پاکستان ٹیم کی ورلڈ کپ سیمی فائنل تک رسائی کیسے ممکن ہوگی؟

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: بھارت میں آخری مراحل میں پہنچنے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کےلیےنیوزی، پاکستان اور افغانستان کے اب تک پوائنٹس برابر ہیں، افغانستان کو 2 میچز کھیلنے ہیں جب کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کاایک ایک میچ باقی ہے۔

سب کے پاس ایک ہی سوال یہ ہے پاکستان ٹیم کی ورلڈ کپ سیمی فائنل تک رسائی کیسے ممکن ہوگی؟ لیکن خوش قسمتی سے پاکستان کا آخری میچ ہے اور کلکو لیشن کے ساتھ کھیلنے کا موقع میسر آے گا۔

پاکستان پر کیویز کو رن ریٹ کی برتری حاصل ہے تو افغانستان کے ابھی 2 میچز باقی ہیں، بھارت اور جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں اور آسٹریلیا کی ایونٹ میں پوزیشن مستحکم ہے۔

اب تک نیوزی لینڈ کا رن ریٹ دونوں سے بہتر ہے اور اس کا آخری میچ سری لنکا سے 9 نومبر کو ہوگا۔ دوسری جانب افغانستان کے 2 میچز باقی ہیں، ایک آسٹریلیا سے 7 نومبر کو جبکہ جنوبی افریقہ سے 10 نومبر کو ہوگا۔

پاکستان کو ایک ایڈوانٹج یہ مل رہا ہے کہ اس کا آخری میچ انگلینڈ کے خلاف 11 نومبرکو ہے، یعنی نیوزی لینڈ اور افغانستان کے میچز ختم ہونے کے بعد۔

اب آخری لیگ میچ میں پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف کتنے رن سے جیتنا ہے، یا کتنے اوورز میں ہدف حاصل کرنا ہے؟ اس کی کیلکولیشن اس کے پاس ہو گی، یعنی فائنل فور میں جانے کا راستہ اپنے ہاتھ میں ہوگا۔

ابھی تک آسٹریلیا کو بھی سیمی فائنل کا ٹکٹ نہیں ملا لیکن اس کی پوزیشن مضبوط ہے اور افغانستان سے میچ میں جیت یقینی بھی ہے جب کہ افغانستان کوایک نہیں دو اپ سیٹ کرنے ہیں آسٹریلیا کے ساتھ جنوبی افریقہ کو بھی ہرانا پڑے گا۔

نیوزی اورسری لنکا کے 9 نومبر کے میچ میں70 فیصد بارش کا بھی امکان موجود ہے اورسری لنکا کو چمپن ٹرافی کےلیے ٹکٹ کٹوانے کےلیے یہ فتح ہر صورت درکارہے نیوزی لینڈ کی قسمت ہے کہ بارش اور سری لنکا سے بچ کرآگے نکل جاے۔

Comments are closed.