ٹینس اسٹار غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کا ذکر کرکے آبدیدہ ہوگئیں

45 / 100

فوٹو فائل
ویمن ٹینس ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ کی فاتح تیونس ٹینس اسٹار انس جابر نے انعامی رقم غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے نام کرنے کا اعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ کشیدہ صورتحال مجھے خوشی منانے سے روک رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تیونس کی اسٹار پلئر انس جابر اپنی جیت پت تبصرہ کرتے ہوئے غزہ کے بچوں کا ذکر کرکے آبدیدہ ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ جیتنے کی خوشی ہے لیکن دنیا کی موجودہ کشیدہ صورتحال مجھے خوشی منانے سے روک رہی ہے، جب ننھے بچے مارے جا رہے ہیں تو میں کس طرح خوشی کا اظہار کروں۔

تیونس کی ٹینس پلئیر نے کہا کہ انعامی رقم کا کچھ حصہ تباہی کے شکار فلسطینیوں کی مدد کیلئے دینے کا اعلان کرتی ہوں، میں اس جیت پر خوش نہیں ہو سکتی، ایسا میں کھیل کو سیاسی رنگ دینےکی کوشش نہیں کر رہی ہے بلکہ انسانی جذبے نے مجھے ایسا کرنے پر مجبور کیا۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 8 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جس میں 2 ہزار سے زائد بچے شامل ہیں۔

Comments are closed.