امریکا کا غزہ یا اسرائیل میں اپنی فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں،امریکی نائب صدر
فائل:فوٹو
واشنگٹن :امریکا کی نائب صدر کاملہ ہیرس نے امریکی فوجی دستوں کی غزہ یا اسرائیل روانگی کو خارج از امکان قرار دے دیا۔ کاملہ ہیرس نے کہا کہ انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل ہونی چاہیے۔
غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں امریکا کی نائب صدر کمالہ ہیرس نے کہا ہے کہ خطے میں بڑھتے تشدد کے اس ماحول میں امریکا کا غزہ یا اسرائیل میں اپنی فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
نائب امریکی صدر کا کہنا ہے کہ قطعی طور پر ہمارے ایسے کوئی ارادے ہیں نہیں اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی منصوبہ بندی زیرِ غور ہے کہ کسی خاص مدت کے لیے اسرائیل یا غزہ میں امریکی فوجی دستوں کو اتارا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، فلسطینی تحفظ، سلامتی اور خودارادیت کے مساوی اقدامات کے مستحق ہیں۔
کاملہ ہیرس کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنگی اصولوں پر عمل کیا جانا چاہیے، انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل ہونی چاہیے۔
Comments are closed.