نیدر لینڈ نے بنگلہ دیش کو بھی کرکٹ سکھا دیا،87 رنز سے فتح پائی

51 / 100

فوٹو: ایکس

کولکتہ: نیدر لینڈ نے بنگلہ دیش کو بھی کرکٹ سکھا دیا،87 رنز سے فتح پائی ،ورلڈ کپ کے 28 میچ میں 230 رنز ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 142رنز پر ہمت ہار گئی 

نیدرلینڈزبھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے بعد ایک اور ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم کو شکست سے دو چار کیا ،کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلے جانے والے اس میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

نیدرلینڈز کے اوپنرز 4 کے مجموعے پرآوٹ ہوگئے،مڈل آرڈر نے بنگلادیشی بولرز کا جم کر مقابلہ کیا، کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے 68 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ویسلے بریسی نے 41 اور سیبرینڈ اینگلبریخت 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 229 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی،بنگلادیش کی جانب سے شرف الاسلام، تسکین احمد، مستفیض الرحمان اور مہدی حسن نے دو دو جبکہ شکیب الحسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلادیشی بیٹنگ لائن ہدف کے تعاقب میں لڑکھڑا گئی اور کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر زیادہ دیر نہ رک سکا،بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن میراز 35 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

محمود اللّٰہ اور مستفیض الرحمان نے 20، 20 رنز کی اننگز کھیلیں۔ مہدی حان نے 17، نزید احمد نے 15 اور تسکین احمد نے 11 رنز بنائے،نیدرلینڈز کی جانب سے پال وین میکرین نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ باس ڈی لیڈے نے 2 جبکہ آریان دت، لوگان وین بیک اور کولن ایکرمین نے ایک ایک وکٹ لی۔

نیدرلینڈز کے پال وین میکرین کو شاندار بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ یہ ایونٹ میں نیدلینڈز کی دوسری کامیابی ہے۔ اس سے قبل اس نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی۔

Comments are closed.