غزہ پر اسرائیلی بمباری ہیروشیما پر گرائے ایٹم بم کے برابر ہے، اداکارہ سوزین سارینڈن

45 / 100

فوٹو فائل

نیویارک: معروف امریکی اداکارہ سوزین سارینڈن نے غزہ پر اسرائیلی حملے کو ہیروشیما پر ایٹمی حملے کے مساوی قرار دے دیا۔

اپنے بیان میں سوزین سارینڈن نے کہا کہ اسرائیل جارحیت کی ساری حدیں پارکر گیا ہے، غزہ پر 12 ہزار ٹن سے زائد بمباری ہیروشیما پر گرائے گئے ایٹم بم کے برابر ہے، اداکارہ نے غزہ پر اسرائیلی بمباری فوری طور پر روکنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے 20 ویں روز بھی غزہ میں رہنے والے نہتے فلسطینیوں پر بمباری جاری ہے۔
فضائی حملوں میں اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، عالمی برادری حملے رکوانے کے بجائے اسے اسرائیل کا حق دفاع قرار دے رہی ہے۔

Comments are closed.