سحر خان سے فیملی کا ہر شخص کیوں ناراض رہتا ہے،اداکارہ نے بتادیا

45 / 100

فوٹو فائل

کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سحر خان کا کہنا ہے کہ وقت نہ دینے کی وجہ سے فیملی کا ہر شخص مجھ سے ناراض مگر میرے کام سے خوش ہے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران اداکارہ نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں خود حیران ہوتی ہوں کہ میں شوبز انڈسٹری میں کیسے آگئی، دراصل میرے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کی اصل وجہ اداکارہ صنم جنگ ہیں۔

سحر کا کہنا تھا کہ میری ایک دوست نے صنم جنگ سے جبکہ صنم جنگ نے ایک ڈائریکٹر سے ملاقات کروائی اور پھر میرا آڈیشن ہوا اور میں سلیکٹ ہوگئی، آڈیشن میں سلیکٹ ہونے کے بعد دادا نے مجھے اجازت دے دی جس کے بعد میرے فیصلے پر فیملی کو کوئی اعتراض نہیں تھا۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد میں فیملی کو وقت نہیں دے پاتی جس کی وجہ سے میری فیملی کا ہر شخص مجھ سے ناراض رہتا ہے، ہاں البتہ میری فیملی میرے کام کی وجہ سے بہت خوش ہے۔

Comments are closed.