سابق چینی وزیراعظم لی کی چیانگ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

45 / 100

فائل:فوٹو

بیجنگ: چین کے سابق وزیراعظم لی کی چیانگ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، ان کی عمر 68 برس تھی۔

چینی میڈیا کے مطابق لی چیانگ رواں سال مارچ میں وزارتِ عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

وہ چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 17 ویں، 18 ویں اور 19 ویں سینٹرل کمیٹی کے پولیٹکل بیورو کی سٹینڈنگ کمیٹی کے رکن رہے۔

چینی میڈیا کے مطابق 68 سالہ سابق وزیراعظم شنگھائی شہر میں مقیم تھے ، جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات انہیں دل کا دورہ پڑا، ان کی جان بچانے کی ہرممکن کوشش کی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

پاکستان کے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سابق چینی وزیراعظم کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیاہے۔

انوارالحق کاکڑ نے سوشل میڈیا سائٹ (ایکس) پر تعزیتی پیغام میں لکھا کہ لی کی چیانگ پاکستان کے عظیم دوست تھے، 2013میں لی کی چیانگ کے دورہ پاکستان کی بڑی اچھی یادیں ہیں، غم کی گھڑی میں اہل خانہ اور چینی عوام سے اظہا ر ہمدردی کرتے ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چین کے سابق وزیر اعظم لی چیانگ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آج ایک عظیم دوست سے محروم ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ لی کی چیانگ پاک چین اقتصادی اور تزویراتی تعلقات کے بڑے حامی تھے، پاکستانی عوام کی جانب سیغم کی اس گھڑی میں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

Comments are closed.