آئی سی سی ورلڈ کپ میچ میں پاکستان جنوبی افریقہ سے جیتتے جیتتےہار گیا

50 / 100

فوٹو:ایکس

چنئی: آئی سی سی ورلڈ کپ میچ میں پاکستان جنوبی افریقہ سے جیتتے جیتتےہار گیا،ورلڈ کپ 2023ء کا 26ویں میچ میں جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔

پاکستان نے چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن حسب سابق سست رفتار بیٹنگ کے ساتھ ساتھ وکٹیں بھی گرتی رہیں اور 47 اوور میں پوری ٹیم 270 رنزپر آؤٹ ہوگئی۔

آخری وکٹ پر 19 رنز کی شراکت نے میچ جتوایا ،جنوبی افریقا ٹیم نے 47 اعشاریہ 2 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کیا اور پاکستان کو 1999ء کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ مقابلوں میں شکست دے دی۔

جنوبی افریقا کی طرف سے ایڈن مارکرم نے 91 کی شاندار باری کھیلی، ڈیوڈ ملر نے 29، ٹمبا باووما 28 اور کوئنٹن ڈی کک 24 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے۔

پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے 45 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں جبکہ حارث روف، محمد وسیم اور اسامہ میر نے بالترتیب 62، 50 اور 45 رنز دے کر 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پاکستانی اوپنرزعبداللّٰہ شفیق 9 اور امام الحق 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، اس وقت ٹیم کا مجموعی اسکور 38 رنز تھا،کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے 48 رنز کی شراکت قائم کی، 86 کے مجموعے پر محمد رضوان 27 گیندوں پر 31 رنز بناکر میدان چھوڑ گئے۔

چوتھی وکٹ 129 کے اسکور پر گری، افتخار احمد 21 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، ٹیم کی پانچویں وکٹ141 پر کپتان بابر اعظم کی گری جو 50 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

چھٹی وکٹ پر شاداب خان اور سعود شکیل نے مجموعی اسکور میں 84 رنز کا اضافہ کیا، 225 کے اسکور پر شاداب خان 36 گیندوں پر 43 رنز بناکر میدان چھوڑ گئے۔

پاکستان کے ساتویں آؤٹ ہونے والے بیٹر سعود شکیل تھے، جو 52 گیندوں پر 52 رنز کی باری کھیل کر پویلین لوٹے تو ٹیم کا مجموعی اسکور 240 رنز تھا،شاہین آفریدی 2 رنز تھے، 259 کے اسکور پر تبریز شمسی کی چوتھی وکٹ بن گئے۔

نویں وکٹ 268 کے اسکور پر محمد نواز کی گری، جو 24 گیندوں پر 24 رنز بناکر پولین لوٹ گئے، محمد وسیم آؤٹ ہونے والے آخری بیٹر تھے جو صرف 7 بناکر میدان چھوڑ گئے۔

جنوبی افریقا کی طرف سے تبریز شمسی نے 4 جبکہ مارکو جانسن 3 جیرالڈ کوٹزی نے 2 اور نگی نگیڈی نےایک وکٹ حاصل کی.

پاکستان کی طرف سے آخری اوور نواز نے کیا اور ان کی لوز بال پر معارج نے چوکا لگا کر میچ جتوا دیا جنوبی افریقہ کو اور پاکستان ایک بار پھر ہار گیا۔

Comments are closed.