پاکستان سے میچ جیتنے پر کابل میں ہوائی فائرنگ، آتشبازی

45 / 100

فائل:فوٹو

کابل:ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ جیتنے کے بعد افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوائی فائرنگ اور آتشبازی کی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق میچ ختم ہونے کے بعد تقریباً 15 منٹ تک کابل میں جشن کے طور پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کا سلسلہ جاری رہا۔
بابر اعظم کا محمد نبی کو عزت دینے کا انداز مداحوں کو بھا گیا

گزشتہ روز افغانستان نے پاکستان کا 283 رنز کا ہدف با آسانی 49 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔

خیال رہے کہ افغانستان نے پہلی مرتبہ پاکستان کو ون ڈے میچ ہرایا ہے۔

Comments are closed.