جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کی بینڈ بجا دی،دفاعی چمپئن کو229 رنز سے شکست
فوٹو: سوشل میڈیا
اسلام آباد: جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کی بینڈ بجا دی،دفاعی چمپئن کو229 رنز سے شکست ہوگئی، جنوبی افریقہ نے بھارت میں جاری ورلڈکپ کا سب سے بڑا سکور399 رنز بنائے۔
آئی سی سی ورلڈ کپ کے20ویں میچ میں جنوبی افریقا نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 229 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔
جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم 400 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 170 رنز پر آوٹ ہوگئی۔
انگلینڈ کی طرف سے ریس ٹوپلی نے بیٹنگ نہیں کی اوران کی 22 اوورز میں 9 وکٹ پر 170 رنز پر اننگز ختم کردی،انگلینڈ کے مارک ووڈ 43 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
مارک ووڈ کے علاوہ اٹکنس 35، ہیری بروک 17 اور کپتان جوز بٹلر 15 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے،جنوبی افریقا کے جیرالڈ کوٹزی 3، لونگی نگیڈی اور مارکو جانسن نے 2، 2 وکٹ حاصل کیں۔
اس سے قبل جنوبی افریقا نے انگلش ٹیم کی طرف سے بیٹنگ کی دعوت ملنے پر 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 399 رنز بنائے اورورلڈ کپ کی دفاعی چمپئن انگلینڈ کو جیت کےلئے 400 رنز کا ہدف دیا۔
جنوبی افریقا کی طرف سے ہینرک کلاسن 109، ریزا ہینڈرکس 85، راسی وین ڈیر ڈوسن 60، کپتان ایڈن مارکرم42 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ مارکو جانسن 75 رنز پر ناقابل شکست رہے۔
انگلینڈ کی طرف سے ریس ٹوپلی نے 3، اٹکنسن اور عادل رشید نے 2، 2 وکٹ اپنے نام کیے،اب تک جنوبی افریقہ نے 3 میچز جیتے ایک میں شکست ہوئی ہے جب کہ انگلینڈ نے3 میچز ہارے ہیں اور ایک جیت سکی ہے۔
جنوبی افریقا نے سری لنکا ،آسٹریلیااور انگلینڈ کومات دی اور اسے نیدرلینڈز نے شکست دی، یوں ورلڈ کپ کی پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔
انگلینڈ کو نیوزی لینڈ، افغانستان اور جنوبی افریقا نے شکست دی جبکہ اسے صرف بنگلادیش کے خلاف فتح ملی ہے، یوں دفاعی چیمپئن پوائنٹس ٹیبل پر 2 پوائنٹ کے ساتھ 9 ویں نمبر پر ہے۔
Comments are closed.