ورلڈ کپ میں سری لنکا نے نیدرلینڈ کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
فائل:فوٹو
اسلام آباد: آئی سی سی ورلڈ کپ میں سری لنکا نے نیدرلینڈ کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا، نیدرلینڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، لنکا نے نیدرلینڈ کا دیا گیا 263 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
لکھنو میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز کی یہ تیسری شکست ہے، اسے پاکستان اور نیوزی لینڈ نے بھی شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ اس نے جنوبی افریقا جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دے رکھی ہے۔
سدیرا سمارا وکرما نے 91 رنز کی ناقابل شکست اننگز رہی، دیگر کھلاڑیوں میں پاتھم نسانکا 54، چرتھ اسالنکا 44، دھننجایا ڈی سلوا 30 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔
نیدرلینڈز کی طرف سے آریان دت نے 3، پال وین میکرن اور کولن ایکرمین 1، 1 سری لنکن بیٹر کو پویلین بھیجنے میں کامیاب رہے۔
اس سے پہلے نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 49 اعشاریہ 4 اوورز میں 262 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
نیدرلینڈز کے سائبرینڈ این جلبرٹ 70 اور لوگن وین بیک 59 رنز کی ذمے دارانہ اننگز کھیلنے کامیاب رہے۔
سری لنکا کے دلشان مدوشنکا اور کسن راجیتھا نے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مہیش تھیکشانا کے حصے میں 1 وکٹ آئی۔
قبل ازیں ٹاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے نیدر لینڈز کے کپتان سکاٹ ایڈورڈ نے کہا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
سری لنکا کے کپتان کوشال مینڈس نے کہا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
یادرہے کہ دونوں ٹیموں نے ورلڈ کپ میں 3، 3 میچز کھیل لیے ہیں، سری لنکا کو تینوں میچز میں شکست ہوئی ہے جبکہ نیدر لینڈز نے ایک میچ جیتا ہے۔
Comments are closed.