ورلڈکپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 62 رنز سے شکست دے دی
فوٹو: کرک انفو
بنگلورو: ورلڈکپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 62 رنز سے شکست دے دی،اچھا سٹارٹ ملنے کے باوجود کپتان بابراعظم سمیت دیگر بیٹرز غیرذمہ دارانہ شاٹس کھیل کر اپنی وکٹیں گنواتے رہے.
پاکستانی اوپنرز نے 368 کے بڑے ہدف کے باوجود ٹیم کو اچھا سٹارٹ دیا، عبداللّٰہ شفیق اور امام الحق پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے 134 رنز کی پارٹنر شپ فراہم کی، دونوں ہی کھلاڑیوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔
عبداللّٰہ شفیق 64 اور امام الحق 70 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بابراعظم 18 رنز کے مہمان ثابت ہوئے محمد رضوان نے 46 رنز بنائے مگر دوسرے اینڈ پر وکٹیں گرنے اور نواز کے دفاعی انداز کا اثر لیتے ہوئے سلاگ سویپ کے چکر میں وکٹ گنوا بیٹھے.
سعود شکیل سیٹ ہو کر 30 پر جبکہ افتخار احمد 26 رنز بنا کر کر آوٹ ہوگئے، محمد نواز 14 اور شاہین شاہ آفریدی 10 رنز بناکر پویلین لوٹے، یوں پوری ٹیم 45 اعشاریہ 3 اوورز میں 305 رنز پر ہمت ہارگئی۔
آسٹریلیا کی طرف سے ایڈم زمپا نے 4، پیٹ کمنز اور مارکس اسٹوئنس نے 2، 2 وکٹ لیے، میچ میں عمدہ بیٹنگ پرفارمنس دکھانے والے ڈیوڈ وارنر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے.
اس سے قبل آسٹریلیا نے جیت کیلئے پاکستان کو 368 رنز کا پہاڑ ہدف دیا، آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش کی طوفانی شراکت اور سنچریوں کے بعد کینگرو بیٹنگ لائن کولیپس کر گئی.
بنگلورو میں کھیلے جارہے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے 18 ویں میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کرانے کا فیصلہ کیا۔
آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے زبردست بیٹنگ کی پہلے ویوڈ وارنر اور پھر مچل مارش نے سنچری اسکور کیں اور پہلی وکٹ پر 259 رنز کی شراکت قائم کی۔
وارنر نے پہلا چانس ملنے کا بھر پور فائدہ اٹھایا، پانچویں اوور کی تیسری گیند پر اسامہ میر نے شاہین آفریدی کی گیند پر ڈیوڈ وارنر کا کیچ چھوڑ دیا، جس کے بعد پہلی وکٹ پر شاندار شراکت قائم ہوگئی۔
مچل مارش 108 گیندوں پر 121 رنز کی باری کھیل کر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے، انہوں نے اس دوران 9 چھکے اور 10 چوکے لگائے۔
آسٹریلیا کی دوسری وکٹ259 ہی کے اسکور پر گری، گلین میکسویل بغیر کوئی اسکور بنائے شاہین آفریدی کا دوسرا شکار بن گئے۔
آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 284 کے اسکور پر گری، اسامہ میر نے اسٹیو اسمتھ کو پویلین بھیج دیا، جنہوں نے صرف 7 رنز بنائے تھے اس سے قبل سمتھ کا آسان کیچ بابراعظم نے ڈراپ کر دیا۔
چوتھی کامیابی ڈیوڈ وارنر کی وکٹ کی صورت میں ملی، حارث روف کی گیند پر 325 کے مجموعی اسکور پر وہ پویلین لوٹ گئے، 124 گیندوں پر 163 رنز کی باری کے دوران 9 چھکے اور 10 چوکے لگائے۔
آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 339 رنز پر ملی، جوش انگلس 13 رنز بناکر حارث روف کا دوسرا شکار بنے، حارث روف نے 3، شاہین شاہ نے 5 وکٹیں حاصل کیں ایک اسامہ میر کے حصے میں آئی.
اس سے قبل بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے اس میچ کے لیے اچھی ٹریننگ کی ہے اور کئی اچھے پریکٹس سیشن بھی کیے ہیں۔
بابر اعظم نے کہا کہ ہم صرف مختلف کمبی نیشن آزما رہے ہیں، اس میچ میں اچھی کارکردگی دکھا کر جیتنے کی کوشش کریں گے، اس پچ پر جلدی وکٹ لینے کی کوشش کریں گے، آسٹریلیا کے خلاف بیٹرز کو اچھی کارکردگی دینی ہو گی۔
اس موقع پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ کرتے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
پیٹ کمنز نے کہا کہ پہلے بیٹنگ کرنا بھی ٹھیک ہے لیکن ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ کو ترجیح دیتے، سری لنکا کے خلاف پلیئرز کی اچھی کارکردگی سے ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے۔
پاکستان ٹیم نائب کپتان شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کو پاکستان ٹیم کی پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا.
میچ شروع ہوا تو وانر اور مارش کے ہاتھوں پاکستانی باولرز کی دھلائی کی، 25 اوورز میں 175رنز، حارث روف کے 3 اوورز میں 47 رنز بنے اسامہ میر شاہین کی بال آسان کیچ ڈراپ کر دیا.
وارنر 74 اور مارش 68 رنز بنا کر 20 اوورز تک وکٹ پر موجود، بھارت میں منعقدہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے 18 میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیمیں بھارت کے شہر بنگلورو کے ایم چنا سوامی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں جبکہ میچ سے قبل قومی ٹیم نے اپنی خامیوں کو دور کرنے کیلئے بھرپور پریکٹس کی۔
پاکستانی ٹیم میگا ایونٹ میں تین میچز کھیل چکی ہے جن میں سے 2 میں کامیاب ہوئی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ آسٹریلیا بھی ٹورنامنٹ میں تین میچز کھیل کر ایک میں کامیاب جبکہ دو میں شکست کھا چکی ہے۔
ورلڈ کپ سے قبل ہونے والے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 14 رنز سے شکست دی تھی، راجیو گاندھی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 351 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 337 رنز بنا سکی تھی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ون ڈے میچز میں 107 بار آمنے سامنے آئیں جن میں سے کینگروز نے 69 اور پاکستان نے 34 میچز اپنے نام کیے، تین میچز بغیر نتیجہ ختم ہوئے اور ایک میچ برابر رہا جبکہ ورلڈ کپ میچز میں دونوں ٹیمیں 10 بار ٹکرائیں، 6 بار جیت کینگروز کے نام رہی جبکہ صرف 4 میچز میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔
ایشیائی کنڈیشنز میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں میگا ایونٹ کے میچز میں دو بار مدمقابل ہوئیں، پہلی بار دونوں ٹیمیں 1987 کے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں تھیں اور آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد 18 رنز سے کامیابی حاصل کی، قومی ٹیم نے 268 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 249 رنز بنائے تھے۔
دوسری بار شاہین اور کینگروز 2011 کے ورلڈ کپ میں سری لنکا کے شہر کولمبو میں مد مقابل آئے، یہاں جیت گرین شرٹس نے اپنے نام کی، پاکستان نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی، قومی ٹیم نے 177 رنز کا ہدف 6 وکٹوں پر حاصل کیا تھا۔
Comments are closed.