بھارت نے بنگلہ دیش کو ہرادیا، کوہلی کی سنچری، پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن
فائل:فوٹو
اسلام آباد: بھارت نے بنگلہ دیش کو ہرادیا، کوہلی کی سنچری، پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی، ورلڈ کے اہم میچ میں انڈیا نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر اپنا مسلسل چوتھا میچ جیت لیا۔
بھارت اس فتح کے بعد نیوزی لینڈ سے بہتر رن ریٹ کی وجہ سے میزبان ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر آگئی،بھارت نے 257 رنز کا ہدف 41.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش نے 8 وکٹ پر 256 رنز اسکور کیے، اوپنرز لٹن داس اور تنزید حسن نے 93 رنز کی شراکت قائم کی جو اننگز کی سب سے بڑی پارٹنر شپ بھی رہی۔
تنزید حسن 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، نجم الحسین شنٹو، مہدی حسن میراز اور توحید ہریدوئے کا وکٹ پر قیام مختصر رہا، لٹن داس نے 66 رنز کی اننگز کھیلی، محمود اللہ نے 3 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 46 رنز اسکور کیے جبکہ مشفق الرحیم نے 38 رنز بنائے۔
انڈیا کےجدیجا، بمرہ اور محمد سراج نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں بھارت کے اوپنرز نے 88 رنز کی شراکت قائم کی۔ روہت شرما 48 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
شُبھمن گل نے 53 رنز کی اننگز کھیلی، شریاس ایئر 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اسٹار بیٹر ویرات کوہلی ذمے داری سے کھیلتے رہے، انہوں نے کے ایل راہول کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ پر83 رنز کی شراکت کے ذریعے اپنی ٹیم کو 7 وکٹ سے فتح دلادی۔
کوہلی نے چھکا لگا کر نہ صرف ٹیم کو فتح دلائی بلکہ اپنی سنچری بھی مکمل کی، 97 گیندوں کی اس ناقابل شکست اننگز میں اُنہوں نے 6 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔
کے ایل راہول 34 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ، ویرات کوہلی پلیئر آف دی میچ رہے،بنگلادیش کے مہدی حسن میراز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Comments are closed.