نیوزی لینڈ کی لگاتار چوتھی فتح، افغانستان کو 149 رنز سے ہرادیا

51 / 100

فوٹو: ایکس

اسلام آباد: نیوزی لینڈ کی لگاتار چوتھی فتح، افغانستان کو 149 رنز سے ہرادیا، آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے 16ویں میچ میں با آسانی مات دی، گلین فلپس پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

نیوزی لینڈ کے 289 رنز ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 34 اعشاریہ 4 اوورز میں 139 رنز پر آؤٹ ہوگئی، نیوزی لینڈ نے میچ 149 رنز سے جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

افغانستان کی طرف سے رحمت شاہ 36 اور عظمت اللّٰہ عمر زئی نے 27 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی خاطر خواہ پرفارمنس نہ دکھا سکا، نیوزی لینڈ کے لوگی فرگوسن اور مچل سینٹنر نے 3، 3 کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ ٹرینٹ بولٹ کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں۔

ورلڈکپ میں اب تک نیوزی لینڈ نے انگلینڈ، نیدرلینڈز، بنگلادیش اور افغانستان کو شکست دی جبکہ اس کے بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، پاکستان اور سری لنکا سے میچز باقی ہیں۔

اس سے قبل چنئی میں افغانستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا۔کیوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹ پر 288 رنز بنائے.

نیوزی لینڈ کی طرف سے ڈیون کونوے 20، راچن رویندرا 32، ول ینگ 54، ڈیرل مچل1، کپتان ٹام لیتھم 68، گلین فلپس 71 رنز کے ساتھ نمایاں اسکور رہے ہیں۔

کیوی ٹیم مارک چیپ مین 25 اور مچل سینٹر 7 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ افغانستان کے عظمت عمر زئی اور نوین الحق نے 2، 2 اور مجیب الرحمان اور محمد نبی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

افغان ٹیم کی قیادت حشمت اللّٰہ شاہدی اور نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کر رہے ہیں، ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے حشمت اللّٰہ شاہدی نے کہا کہ انگلینڈ کو شکست دے کر جشن منایا لیکن اب اس میچ کے لیے تیار ہیں۔

ٹام لیتھم کا کہنا تھا کہ وِل ینگ کو انجرڈ ہونے والے کین ولیمسن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا ہے، دونوں ٹیمیں اب تک اس ورلڈ کپ میں تین، تین میچز کھیل چکی ہیں، نیوزی لینڈ کو اب تک شکست نہیں ہوئی ہے جبکہ افغانستان نے ایک میچ جیتا ہے۔

Comments are closed.