ملالہ یوسف زئی کی ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کی مذمت،جنگ بندی کا مطالبہ
فائل:فوٹو
لندن: ملالہ یوسف زئی نے غزہ میں الاہلی ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ویڈیو بیان میں ملالہ نے کہا کہ میں غزہ میں الاھلی ہسپتال پر بمباری دیکھ کر خوفزدہ ہوں اور اس کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتی ہوں۔
I’m horrified to see the bombing of al-Ahli Hospital in Gaza and unequivocally condemn it. I urge the Israeli government to allow humanitarian aid into Gaza and reiterate the call for a ceasefire. I am directing $300K to three charities helping Palestinian people under attack. pic.twitter.com/JiIPfnTUvY
— Malala Yousafzai (@Malala) October 17, 2023
ملالہ نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ غزہ میں انسانی امداد بھیجنے کی اجازت دے اور جنگ بندی کی جائے۔
اس موقع پر ملالہ نے فلسطینیوں کے لئے 3 لاکھ ڈالرز امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ سے متاثرہ فلسطینی لوگوں کی مدد کرنے والے تین فلاحی اداروں کو 3 لاکھ ڈالر بھی فراہم کر رہی ہیں۔
Comments are closed.