غزہ کے بے گناہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ضروری ہے،کینیڈین وزیراعظم

45 / 100

فائل:فوٹو

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ میں غزہ کے الاہلی عرب اسپتال میں زندگی کا ضیاع دیکھ کر خوفزدہ ہوں۔ بے گناہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ضروری ہے

جسٹن ٹروڈو نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر غزہ کے الاہلی عرب اسپتال پر اسرائیلی بمباری سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

جسٹن ٹروڈونے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ غزہ کے بے گناہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ضروری ہے اس صورتِ حال کے ذمے داروں کا احتساب ہونا چاہیے۔

کینیڈین وزیرِ اعظم نے بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ بے گناہ شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کی جائے۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ہمیں مل کر اس بات کا تعین کرنا چاہیے کہ کیا ہوا، احتساب ہونا چاہیے۔
خیال رہے کہ غزہ کے الاہلی اسپتال پر اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 800 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، بمباری سے اسپتال کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔

Comments are closed.