ورلڈ کپ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ، جنوبی افریقہ کو نیدرلینڈ نے شکست دے دی
فوٹو: فائل
دھرم شالہ: ورلڈ کپ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ، جنوبی افریقہ کو نیدرلینڈ نے شکست دے دی ، آئی سی سی ورلڈ کپ کے 15 ویں میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 38 رنز سے مات دی.
دھرم شالہ میں بارش سے متاثرہ میچ میں نیدرلینڈز نے مقررہ 43 اوورز میں 246 رنز کا ہدف دیا لیکن جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 42 اعشاریہ 5 اوورز میں 207 پر آوٹ ہوگئی۔
نیدرلینڈز کی طرف سے لوگن وین بیک نے 3، پال وین میکرین، روئیلوف وین ڈیر مروے اور باس ڈی لیڈے نے 2، 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔
نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز کو جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا نیدرلینڈز نے ہی گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی جنوبی افریقا کو اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا تھا۔
نیدرلینڈ کی طرف سے اسکاٹ ایڈورڈز نے ناقابل شکست 78، آرین دت 23 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ وین ڈرمیروی 29 اور تیجا نیدا منرو 20 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
جنوبی افریقا کی طرف سے لونگی نگیٹی، مارکو جانسن اور کگیسو ربادا نے 2، 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔
اس سے قبل جنوبی افریقا نے نیدر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا، بارش کے باعث یہ میچ 43 اوور فی اننگز تک محدود کیا گیا۔
نیدرلینڈز کی ٹیم اب تک میگا ایونٹ میں 3 میچ کھیل چکی ہے، اسے پاکستان اور نیوزی لینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایونٹ کی مضبوط ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے دی.
Comments are closed.