خاتون نے طویل انتظار کے بعد خود سے شادی کرلی
فائل:فوٹو
لندن: برطانوی خاتون سارہ ولکنسن نے اپنی مثالی شادی کے جشن کے انتظار میں 20 سال گزار دئیے تاہم اب انہوں نے عظیم الشان جشن کے تجربے کیلئے اپنے آپ سے ہی شادی کرلی۔
بیالیس سالہ محترمہ ولکنسن نے شادی کی تقریب کی خود میزبانی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اپنے لیے منگنی کی انگوٹھی خریدی، اور سوفولک میں ہارویسٹ ہاوٴس میں اپنے دوستوں کے ساتھ خصوصی دن منایا۔
کریڈٹ کنٹرولر کے طور پر کام کرنے والی محترمہ ولکنسن نے کہا کہ یہ میرے لیے توجہ کا مرکز بننے کا ایک خوبصورت دن تھا۔ یہ تقریب کوئی سرکاری شادی نہیں تھی لیکن میری شادی کا دن تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ آپ اس مقام پر پہنچ گئے ہیں جہاں آپ سوچتے ہیں کہ ہو سکتا ہے کہ شاید یہ میرے کسی ساتھی کے ساتھ نہ ہو لیکن میں کیوں اس خوشی سے محروم رہوں؟۔
انہوں نے بتایا کہ جو رقم انہوں نے اپنی اصل شادی کے لیے مخصوص کرکے رکھی تھی، وہ انہوں نے خود سے شادی کے جشن میں لگادی۔
اس تقریب کے دوران ان کے 40 عزیزوں اور دوستوں نے شرکت کی۔ جبکہ تقریب پر 10,000 پاوٴنڈز خرچ ہوئے۔
Comments are closed.