نگران حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن بڑی کمی کردی
پٹرول 40 روپے فی لیٹر سستا
فوٹو : فائل
اسلام آباد: نگران حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن بڑی کمی کردی، نئی کمی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوچکا ہے اور یہ قیمتیں رواں ماہ برقرار رہیں گے یکم نومبر سے ردو بدل ہو گا۔
نگران وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے کمی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 283 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 15 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 303 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
The new price of #petrol is Rs 283.38 per litre and Rs 303.18 per litre for #HSD. pic.twitter.com/iUfmuNJtgj
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) October 15, 2023
اس کے علاوہ مٹی کےتیل نئی قیمت 214 روپے 85 پیسے ہوگی اور نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر فی لیٹر 60 روپے لیوی اور 22 روپے کسٹمز ڈیوٹی برقرار رکھی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر 50 روپے لیوی اور 23 روپے کسٹمز ڈیوٹی برقرار ہے۔
Comments are closed.