بالاکوٹ میں آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے
فاروق احمد
مانسہرہ: بالاکوٹ میں آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے، یہ افسوسناک واقعہ مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ کے ایک نواحی علاقے میں پیش آیا.
موصولہ تفصیلات کے مطابق تحصیل بالاکوٹ کے بالائی مقام ہاڑی بھونجہ میں گزشتہ شب شدید بارش اور گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش کے دوران ایک رہائشی مکان اچانک آسمانی بجلی کی زد میں آگیا۔
جسکے نتیجہ میں فیض عالم مستری اور اسکا 9 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ ایک خاتوں جھلس کر شدید زخمی ہوگئی زرائع کے مطابق زخمی خاتون کوطبی امداد دی جارہی ہے۔
آسمانی بجلی گرنے کے اس واقعہ میں متعدد پالتو جانور بھی جھلس گئیے ہیں جبکہ بڑی مقدار میں گھریلو سامان بھی تباہ ہوگیا ہے۔
Comments are closed.