رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن آج ہوگا

53 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن آج ہوگا۔محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ سورج کو مکمل گرہن دوپہر 12 بجے لگے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا، سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10:29پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ سورج کو مکمل گرہن دوپہر 12 بجے لگے گا۔ سورج گرہن کا اختتام دوپہر 2 بج کر37 منٹ پر ہوگا۔ سورج گرہن جنوبی افریقا، جنوبی آسٹریلیا اور جنوبی امریکا میں نظر آئے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن بحر اوقیانوس، بحرالکاہل، انٹارکٹیکا اور بحر ہند کے علاقوں میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

Comments are closed.