بھارتی اسپنر کلدیپ یادیوبھی بابر اعظم کی بیٹنگ کے دیوانے نکلے
فائل:فوٹو
احمد آباد:بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر کلدیپ یادیو نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ کی تعریف کر دی۔
کلدیپ یادیو کا کہنا ہے کہ مجھے بابر اعظم کی بیٹنگ بہت پسند ہے، وہ سکون سے بیٹنگ کرتے ہیں، ان کے پاس کافی ٹائم رہتا ہے بیٹنگ کرنے کے لیے۔
بھارتی اسپن بولر نے کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ بابر اعظم فاسٹ بولرز کو بہت اچھا کھیلتے ہیں، وہ بیک فٹ کے بڑے شاندار پلیئر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کی ایک کلاس ہے، اسی لیے تو انہیں فیب 5 یا فیب 4 میں شامل کیا جاتا ہے، اس میں کوئی شک نہیں وہ ایک بہترین پلیئر ہیں۔ بابر اعظم کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے بھی پْرجوش ہوں۔
Comments are closed.