پاکستان کی ورلڈ کپ میں بھارت سے ہارنے کی روایت برقرار،7 وکٹوں سے شکست

51 / 100

فوٹو: فائل

احمد آباد: پاکستان کی ورلڈ کپ میں بھارت سے ہارنے کی روایت برقرار،7 وکٹوں سے شکست،بیٹنگ چلی نہ باولنگ، پاکستان شروع سے آخر تک دباو میں کھیلتی دکھائی دی۔

بھارتی بیٹرز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 31 ویں اوور میں 192 رنز کا ہدف حاصل کرلیا،بھارتی کپتان روہت شرما 63 بالز پر 6 چھکوں کی مددسے 86 رنز بنائے۔

شھبمن گل اور ویرات کوہلی 16،16 رنز بنا کرآوٹ ہوئے جب کہ شریاس آئیر53 اور کے آر راہول 19 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے،پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ نے 2 اورحسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

احمدآباد: پاک بھارت ہائی وولٹیج کے ولٹیج گر گئے،پاکستان191پرآوٹ، انڈین بیٹنگ جاری، جیت کےلئے بھارتی ٹیم کو 192 رنز کا آسان ہدف ملا ہے، پاکستان کی طرف سے بابراعظم نے ففٹی بنائی،رضوان 49 پر آوٹ ہوئے باقیوں کی آنیاں جانیاں جاری رہیں۔

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ پاکستانی بیٹنگ فلاپ ہوگئی،پاکستان نے 42 اعشاریہ 5 اوورز میں 191 رنز پر بناکر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کی طرف سے بابر اعظم 50، محمد رضوان 49 اور امام الحق 36 رنز کے سوا کوئی بیٹر نمایاں پرفارمنس نہ دے سکا۔

دیگر کھلاڑیوں میں عبداللّٰہ شفیق 20 اور حسن علی 12 بناکر میدان چھوڑ گئے جبکہ سعود شکیل 6، افتخار احمد 4،شاداب خان 2، محمد نواز 4اور حارث روف 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

بھارت کے جسپریٹ بمرہ، محمد سراج، ہردیک پانڈیا، کلدیپ یادیو اور ریندر جدیجا نے 2،2 پاکستان کھلاڑیوں آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ بہت بڑا کراؤڈ ہے، اسٹیڈیم میں اتنے بڑے کراؤڈ کے سامنے کھیل رہے ہیں۔

روہت شرما نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کی وجہ کوئی خاص نہیں ہے، ایشان کشن کی جگہ شُبمن گِل کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ کرتے، اسٹیڈیم تماشائیوں سے بھرا ہوا ہے، ہم انجوائے کریں گے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

بھارت کی ٹیم میں روہت شرما، شُبمن گِل، ویرات کوہلی، کے ایل راہول، شریاس آئیر، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، جسپریت بمراہ، شردُل ٹھاکر، کلدیپ یادیو اور محمد سراج شامل ہیں۔

Comments are closed.