جنید صفدر کی سابق اہلیہ کا طلاق کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا، مریم نواز پر طنز

46 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی سابق اہلیہ کا طلاق کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا۔

جنید صفدر کی سابق اہلیہ عائشہ خان نے سوشل میڈیا پر طلاق کے بعد پہلے بیان میں مریم نواز پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پرائیوسی بنیادی انسانی حق ہے لیکن شاید میری سابقہ ساس کو اس کا علم نہیں ہے۔

 

Image

انہوں نے کہا کہ میں موجودہ صورتحال میں کچھ باتیں واضح کرنا چاہتی ہوں۔ یہ درست ہے کہ زندگی میں دولت اور آسائشیں اہم کردار ادا کرتی تاہم ’ سکون‘ سب سے اہم ہوتا ہے۔

عائشہ خان کا مزید کہنا تھا کہ میرے شوہر کی جانب سے مجھے کبھی بھی وہ سکون اور محبت نہیں ملی جس کی ایک بیوی اپنے شوہر سے توقع کرتی ہے۔ میں اپنی طلاق سے خوش ہوں اور براہ مہربانی مجھے اس سب سے دور رکھیں کیونکہ میرے لیے میری پرائیوسی بہت اہمیت رکھتی ہے۔

Comments are closed.