نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ کا تیسرا میچ بھی جیت لیا،بنگلہ دیش کو شکست دی
فوٹو: سوشل میڈیا
چنئی: نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ کا تیسرا میچ بھی جیت لیا،بنگلہ دیش کو شکست دی ورلڈکپ کے11ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی۔
بھارت کے شہرچنئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بنگلادیش کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کا 246 رنز کا ہدف 42.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ڈیرل مچل 89،کپتان کین ولیمسن 78 اور ڈیون کونوے نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔
بنگلادیش نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے، اننگز کا آغاز لٹن داس اور تنزید حسن نے کیا تاہم میچ کی پہلی ہی گیند پر وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس میٹ ہینری کو کیچ دے بیٹھےاور بغیر کوئی رنز کیے پویلین لوٹ گئے۔
New Zealand cruise to victory over Bangladesh to register their third consecutive win in ICC World Cup 2023
SCOREBOARD: https://t.co/j1XVqSvDOf#CWC23 #NZvBAN pic.twitter.com/C5ydmTna4d
— Cricket Pakistan (@cricketpakcompk) October 13, 2023
تنزید 16، مہدی حسن میراز 46 گیندوں پر 30 رنز، نجم الحسن شنتو 7 اور کپتان شکیب الحسن 40 رنز بنا کرآوٹ ہوئے،مشفیق الرحیم اور محمود اللہ نے بنگلادیش کا سکور9 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنزتک پہنچایا۔
مشفیق الرحیم 66 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ محمود اللہ 41 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن نے تین، ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
نیوزی لینڈ کی اننگز کا آغاز بھی اچھا نہ ہوا، 12 کے مجموعی اسکور پر رچن رویندرا 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے،اس کے بعد کپتان کین ولیمسن اور ڈیون کونوے نے شاندار بیٹنگ کی۔
دونوں نےاسکور 92 رنز تک پہنچایا تاہم پھر کونوے 45 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جنکہ ولیمسن 78 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔
ایسے میں ڈیرل مچل نے شاندار اسٹروکس لگائے اور 89 رنز کی ناقابل شکست اننگر کھیل کر نیوزی لینڈ کو ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی دلوادی، یوں لگا تار تیسرا میچ جیت پر نیوزی لینڈ نے ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
Comments are closed.