خلیل الرحمان قمر کاماہرہ خان سے شادی پر نہ بلانے کاشکوہ

45 / 100

فائل:فوٹو

کراچی: پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے شکوہ کیا ہے کہ سْپر اسٹار ماہرہ خان نے اْنہیں اپنی شادی پر دعوت نہیں دی۔

حال ہی میں خلیل الرحمٰن نے ’ایف ایچ ایم‘ میگزین کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں اْنہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

پوڈ کاسٹ کے دوران خلیل الرحمان نے ماہرہ خان سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘ماہرہ نے مجھے اپنی شادی دعوت نہیں دی لیکن اگر وہ مجھے اپنی شادی کا دعوت نامہ بھی دیتی تو میں کبھی نہیں جاتا۔

خلیل الرحمان نے کہا کہ ‘ماہرہ خان نے میرے خلاف ٹوئٹ کرکے غلطی کی تھی، اگر وہ ٹوئٹ کرنے کے بجائے مجھ سے رابطہ کرکے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتیں تو میں دلائل دے سکتا تھا’۔

پوڈ کاسٹ کے دوران خلیل الرحمان نے ماضی کا دردناک قصہ یاد کرتے ہوئے کہا کہ ‘کئی سال پہلے، میری ڈھائی برس کی بیٹی نے غلطی سے پیٹرول پی لیا تھا جس کے وجہ سے بیٹی کا انتقال ہوگیا تھا’۔اْنہوں نے کہا کہ ‘میں اپنی بیٹی کی اچانک موت پر دھاڑیں مار کر رویا تھا’۔

یاد رہے کہ ماضی میں خلیل الرحمان قمر نے عورت مارچ کے حوالے سے ہونے والے ایک ٹی وی پروگرام میں ماروی سرمد کے خلاف نامناسب زبان استعمال کی تھی، جس پر شوبز شخصیات نے ڈراما نگار پر خوب تنقید کی تھی جس میں ماہرہ خان بھی شامل تھیں۔

ماہرہ خان کی تنقید کے بعد خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ اللہ وہ وقت نہ لائے کہ مجھے کبھی ماہرہ خان کو معاف کرنا پڑے، ماہرہ خان کہیں ملیں اورسلام کیا توجواب دوں گا لیکن انہیں معاف نہیں کروں گا۔

Comments are closed.