اسرائیل نے زمینی حملہ کیا تو اس کی فوج کو نیست و نابود کردیا جائے گا،حماس
فائل:فوٹو
غزہ :حماس کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے زمینی حملہ کیا تو اس کی فوج کو نیست و نابود کردیا جائے گا۔
اسرائیل پر حملوں کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے حماس کے فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ جنگ کے آغاز پر ہی اسرائیلی فوج کا غزہ ڈویژن تباہ کردیا گیا ہے اور القدس کے تحفظ کے لیے ایسی مزید کارروائیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ابو عبیدہ نے کہا کہ آپریشن الاقصیٰ فلڈ میں توقع سے زیادہ کامیابی ملی، اس آپریشن کے لیے خفیہ تیاری کی گئی تھی جس میں حماس مزاحمتی قوتوں کے ساتھ رابطے میں تھی۔
ادھر مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کی القدس بریگیڈ کے ترجمان ابو حمزہ نے کہا ہے کہ جلد کئی محاذ کھولے جائیں گے، جن میں 1948 میں فلسطین کے پاس علاقے بھی شامل کیے جائیں گے۔
حماس رہنما نے دعویٰ کیا کہ امریکا، فرانس اور دیگر ملکوں کے شہری اسرائیلی فوج کی وردیاں پہن کر جنگ میں شریک ہیں، یرغمال بنائے گئے بہت سے اسرائیلی فوجی امریکی اور فرانسیسی شہری نکلے ہیں۔
Comments are closed.