جنید صفدر نے اپنی اہلیہ عائشہ سیف خان کو طلاق دے دی

56 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے اپنی اہلیہ عائشہ سیف خان کو طلاق دے دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر جنید صفدر نے اپنے پیغام میں تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کو طلاق دے دی ہے۔

 

 

 

اپنے پیغام میں جنید صفدر نے کہا کہ اہلیہ کو طلاق دینے کی خبر درست ہے، یہ انتہائی نجی معاملہ ہے اور میڈیا سے میری درخواست ہے کہ وہ ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اْمید کرتا ہوں کہ یہ فیصلہ ہمارے لیے سکون دہ ثابت ہو گا، میں اس بارے میں اور کچھ نہیں کہنا چاہتا، میری دعا ہے وہ خوش رہیں۔

Comments are closed.