وزارت خارجہ آفس میں رات گئے آگ لگ گئی، امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں

50 / 100

فوٹو: اسکرین گریب

اسلام آباد: وزارت خارجہ آفس میں رات گئے آگ لگ گئی، امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا گیا۔ اسلام آباد کےریڈ زون میں وزرات خارجہ کے آفس میں آتشزدگی ہوئی۔

فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں،دوسری طرف پولیس ذرائع کے مطابق آگ وزارت خارجہ کی اولڈ بلڈنگ میں لگی جہاں حساس سیکشن ہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں آگ کس جگہ اور کس وجہ سے لگی ہے۔

ریڈزون وزرات خارجہ عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا کولنگ کا عمل مکمل پولیس نے نے آگ لگنے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردیں جبکے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا.

اسلام آباد کے ریڈ زون میں وزارت خارجہ عمارت میں گرین بیلٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ وزارت کے ہنگامی ردعمل اور فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

سی ڈی اے کے عملے کے ایک پرانے ایئر کنڈیشننگ پلانٹ کو ختم کرنے کے دوران شارٹ سرکٹ کے باعث معمولی آگ بھڑک اٹھی تھے۔

آتشزدگی کے واقعہ کی جگہ وزارت خارجہ کی مرکزی عمارت سے باہر ہے ۔آتشزدگی سے کسی ریکارڈ یا انفراسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

Comments are closed.