پریزینٹر زینب عباس نے بھارت سے واپس آنے کی وجہ خود بتا دی

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: کرکٹ ورلڈ کپ کےلئے بھارت جانے اور پھر واپس آنے والی پاکستانی پریزینٹر زینب عباس نے بھارت سے واپس آنے کی وجہ خود بتا دی، اس حوالے سے انھوں نے سوشل میڈیا پر خصوصی نوٹ لکھا ہے۔

زینب عباس کے پاکستان واپس آنے کے حوالےسے میڈیا میں مختلف باتیں ہوتی رہیں کبھی کہا گیا کہ انھیں ڈی پورٹ کیا گیاہے تاہم اب صورتحال بالکل مختلف سامنے آئی ہے۔

اس دوران میڈیا میں خبریں چلنے کے باوجود زینب عباس کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا تاہم اب انہوں نے بالآخر لب کشائی کردی ہے۔

ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے زینب عباس نے ایک نوٹ لکھا جس میں کہا کہ’ میں خوش نصیب ہوں کہ مجھے دنیا میں جاکر کرکٹ پر کام کرنے کا موقع ملتا ہے،بھارت میں میرا تجربہ اچھا رہا، لوگوں نے میرے ساتھ اچھا سلوک کیا’۔

زینب عباس نے کہا کہ نہ مجھے بھارت سے ڈی پورٹ کیا گیا اور نہ ہی بھارت سے نکلنے کا کہا گیا البتہ آن لائن آنے والے لوگوں کے رد عمل نے مجھے خوفزدہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے بھارت میں خطرہ نہیں تھا لیکن میں خود کو وقت دینا چاہتی تھی جبکہ میری کسی پوسٹ سے جن لوگوں کا دل دکھا ان سے معذرت چاہتی ہوں۔

Comments are closed.