الہدیٰ انٹرنیشنل اسکول ایچ الیون کیمپس اسلام آباد میں مقابلہ حسنِ قرات
فوٹو: پی آر
اسلام آباد: الہدیٰ انٹرنیشنل اسکول ایچ الیون کیمپس اسلام آباد میں مقابلہ حسنِ قرات کاانعقادکیاگیا جس میں طلباء و طالبات نے اپنی خوبصورت آوازوں سے محفل کو پرنوربنادیا۔
تفصیلات کے مطابق الہدیٰ انٹرنیشنل اسکول ایچ الیون کیمپس اسلام آباد میں مقابلہ حسنِ قرات منعقد کی گئی جس کا بنیادی مقصد طلباء و طالبات میں قرآن پاک کو درست انداز میں پڑھنے اور تجوید کی درستی کا شعور پیدا کرنا اور صحت مندانہ مقابلے کو ترویج دیناتھا۔
مقابلہ قرات میں جماعت اول تا ہفتم اور شعبہ حفظ کے طلبا ء و طالبات نے حصہ لیا اور بہت خوبصورت انداز اور لہجے میں تلاوتِ کلام پاک سے محفل کو پر نور بنا یا۔تقریب کو خوبصورت بنانے میں قرآن و تجوید کی اساتذہ کا اہم کردار ہے.
مقررین نے کہا کہ اساتذہ نے طلبا کی قرات کو بہتر بنانے کے لیے بے لوث محنت کی۔اسکول کی انتظامیہ باالخصوص پرنسپل میڈم نازش کا مقابلہ حسنِ قرات کے انعقاد میں اہم کردارتھا جن کی زیرِ نگرانی تقریب کامیابی سے منعقد ہوئی۔
تقریب کے دوران ہال کی خوبصورتی ،طلبا کی خوبصورت قرات اور ہر شخص کی محنت اس پرنور محفل کو چار چاند لگا رہی تھی.
محفل کے صدورِ مہمان خصوصی ماہر عربی زبان ونامور تاجر ابو سعد اور وائس پرنسپل آرمی پبلک اسکول وکالج محترمہ اسما فرحان تھیں جنھوں نے بہت ادب اور دلچسپی سے ہونہار طلبہ کی تلاوت سنی اور ان کی صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے گراں قدر الفاظ سے طلبا کی محنت کو سراہا۔
دیگر حاضرین کرام اور طلبا و طالبات نے بھی اس پر نور محفل سے اپنی سماعتوں کو منور کیا۔تقریب کے آخر میں مہمانانِ گرامی نے طلبہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔
اس خوبصورت محفل کے اختتام پر قاری شہیر خان اور قاری طلحہ نے محفل کو تلاوتِ کلام پاک سے پر نور بنایا۔
Comments are closed.