آسٹریلیا کو لگاتار دوسری شکست، جنوبی افریقہ نے134 رنز سے ہرادیا
فوٹو : اسکرین گریب
لکھنو: آسٹریلیا کو لگاتار دوسری شکست، جنوبی افریقہ نے134 رنز سے ہرادیا، ورلڈ کپ کے دسویں میچ میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو 134 رنز کے بڑے مارجن سے شسکت دے دی، 312 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کینگروز 177 پر آوٹ ہو گئی۔
لکھنو کے اٹل بہاری واجپائی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ دی۔ کپتان ٹیمبا بووما اور کوئنٹن ڈی کوک نے 108 رنز کی شراکت سے ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا، بووما 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
وین ڈر ڈیوسن کے ساتھ ڈی کوک کی 50 رنز کی پارٹنر شپ بنی، ڈیوسن نے 26 رنز اسکور کیے، اس دوران ڈی کوک 5 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 108رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔
ایڈن مارکرم نے 56، ہنرک کلاسین 29 رنز بنائے، مارکو جینسن اور ڈیوڈ ملر 43 رنز جوڑنے میں کامیاب رہے جس کے سبب جنوبی افریقا کا اسکور سات وکٹ پر 311 رنز تک پہنچا۔آسٹریلیا کے میکس ویل اور اسٹارک نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی وکٹیں وقفے وقفے سے مسلسل گرتی رہیں۔ مارنوس لبوشین 46 اور مچل اسٹارک 27 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پیٹ کمنز 22، اسٹیو اسمتھ 19 اور ڈیوڈ وارنر نے 13، مچل مارش 7، جوش انگلس اور گلین میکسویل 5 ،5 رنز بناسکے جبکہ ایڈم زمپا 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
https://twitter.com/cricketworldcup/status/1712500950693269873?t=PjZ9JRZ4Y25C1X9Ui3kzfg&s=19
کگیسو ربادا نے 8 اوورز میں 33 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مارکو جانسن، کیشو مہاراج اور تبریز شمسی نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں، جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کک شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
میچ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز اور جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت ٹیمبا باووما نے کی۔اس سے قبل ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ٹیمبا باووما نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، کوئٹزی کی جگہ تبریز شمسی کو شامل کیا گیا ہے۔
پیٹ کمنز نے کہا کہ جنوبی افریقا پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں 2 تبدیلیاں کرتے ہوئے مارکس اسٹوئنس اور جوش انگلس کو شامل کیا ہے۔
پیٹ کمنز نے بتایا کہ کیمرون گرین اور ایلکس کیری کو ڈراپ کیا گیا ہے۔آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنا ہمیشہ چیلنج ہوتا ہے۔
Comments are closed.