محمد رضوان کے ٹوئٹ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا موٴقف سامنے آ گیا
فائل:فوٹو
لندن :ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف شاندار فتح کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کے ٹوئٹ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا موٴقف سامنے آ گیا۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف پاکستان کی جیت کے بعد غزہ سے متعلق محمد رضوان کیاٹوئٹ ان کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ کھیل کے میدان اور آئی سی سی کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔
ترجمان آئی سی سی کا کہنا ہے کہ فرد اور ان کے بورڈ پر منحصر ہے کہ وہ اپنے انفرادی پلیٹ فارم کو کس طرح استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بلے باز محمد رضوان نے سری لنکا کے خلاف 131 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز اور ٹیم کی شاندار فتح کو غزہ کے مظلوموں کے نام کر دیا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کھلاڑی نے پاکستان کی جیت پر اظہارِ خیال کیا تھا اور اسے اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کا نشانہ بننے والے معصوم فلسطینیوں کے نام کر دیا تھا۔
https://twitter.com/iMRizwanPak/status/1711992170394300793?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1711992170394300793%7Ctwgr%5E24efa15667a7c518110f5c561d9419bbc785ab96%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1277739
انہوں نے لکھا تھا کہ یہ غزہ میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کے لیے تھا۔
Comments are closed.