اسرائیل میں ایک مرتبہ پھر سائرن بجنا شروع، دھماکوں کی آوازیں

45 / 100

فائل:فوٹو

تل ابیب :اسرائیل میں 10 گھنٹے کے وقفے کے بعد سائرن بجنا شروع ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کئی علاقوں میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ میں شہریوں پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں تل ابیب پر راکٹ فائر کیے ہیں۔

ادھر فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملے چھٹے روز بھی جاری ہیں اور اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 1200 تک پہنچ گئی ہے۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تقریباً 5 ہزار 600 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

Comments are closed.