پاکستان کی سری لنکا کے خلاف تاریخی فتح،پہاڑ جتناہدف حاصل کرلیا

50 / 100

فوٹو: ایکس

حیدرآباد: پاکستان کی سری لنکا کے خلاف تاریخی فتح،پہاڑ جتناہدف حاصل کرلیا ، پاکستان نے محمد رضوان اور عبداللّٰہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت تاریخ رقم کردی، ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرلیا۔

پاکستان نے سری لنکا کو ورلڈ کپ میں مسلسل 8ویں بار شکست سے دوچار کردیا، پاکستان نے محمد رضوان کی شاندار ناقابل شکست سنچری کی بدولت 345 رنز کا بڑا ہدف 48 اعشاریہ 2 اوورز میں حاصل کیا۔

ورلڈ کپ 2023ء میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف میگا ایونٹ کا سب سے بڑا 345 رنز کا ہدف سیٹ کیا، جو پاکستان نے محمد رضوان اور عبداللّٰہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت 10 بالز پہلے پورا کیا۔

پاکستان کی دو بڑی وکٹیں صرف 37 رنز پر گر گئی، امام الحق 12 اور بابر اعظم 10 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے تاہم اس کے بعد عبداللّٰہ شفیق اور محمد رضوان نے لمبی شراکت قائم کی.

https://twitter.com/cricketpakcompk/status/1711805485027131836?t=6hsg3de-GOyul-5zVPKExw&s=19

دونوں نے 156 گیندوں پر 176 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کو میگا ایونٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے چیز کی طرف لے گئے۔

عبداللّٰہ شفیق 103 گیندوں پر 113 رنز بناکر پویلین لوٹے، انہوں نے اس دوران 3 چھکے اور 10 چوکے لگائے، اُن کے جانے کے بعد محمد رضوان نے آخر تک ذمے دارانہ اننگز جاری اور اپنی سنچری مکمل کی۔

محمد رضوان نے اس میچ میں 131 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی، انہوں نے اس دوران 3 چھکے اور 8 چوکے لگائے، بعد میں
محمد رضوان نے پہلے سعود شکیل کے ساتھ مل کر اسکور میں 95 رنز کی شراکت قائم کی.

سعود شکیل 31 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے،اس کے بعد رضوان نے افتخار احمد کے ساتھ مل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروا دیا، محمد رضوان کو شاندار اننگز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے بڑے ہدف کا کامیاب تعاقب کا ریکارڈ آئرلینڈ کے پاس ہے، جس نے 2011ء میں انگلینڈ کے خلاف 328 رنز بنائے تھے۔

اس سے قبل سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 344 رنز اسکور کیے اور پاکستان کیخلاف ورلڈ کپ کا سب بڑا ہدف سیٹ کیا۔

سری لنکن کے وکٹ کیپر بیٹر کوشل مینڈس اور سمارا وکرما نے سنچریاں اسکور کیں جبکہ پتھم نسانکا 51، دھننجایا ڈی سلوا 25، کپتان داسن شناکا 12 اور ڈینوتھ ویلالگے 10 رنز کے سوا کوئی اور کھلاڑی دہرا ہندسہ عبور نہ کرسکا۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1711789831062519906?t=aAdA2Bii8IACV6FgM1Y91A&s=19

پاکستان کی طرف سے حسن علی نے 4، حارث رؤف نے 2 جبکہ شاہین آفریدی، شاداب اور محمد نواز نے 1،1وکٹ اپنے نام کی ہے۔

راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ کرتے۔

Comments are closed.