سری لنکا کے 345 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے 69 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ

51 / 100

فائل:فوٹو

حیدرآباد: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکا کے 345 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے 69 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے، بابراعظم اور امام آوٹ ہوئے.

پاکستان کے خلاف سری لنکا نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے جس میں کوشل مینڈس کے 122 اور سمراویکرما کے 108 رنز شامل تھے۔

پاکستان کی طرف سے حسن علی نے 4 حارث روف نے 2 اور شاہین شاہ، نواز اور شاداب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی. 

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم حیدرآباد میں کھیلا جارہا ہے۔

راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ کرتے، ہم پچھلے ہفتے سے یہاں ہیں، کنڈیشنز کا اندازہ ہوگیا ہے۔

اس موقع پر سری لنکن کپتان داسن شناکا نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، رجیتھا کی جگہ تھکشانا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم میں آج ایک تبدیلی کی گئی ہے، اوپنر فخر زمان کی جگہ ٹیم میں عبداللہ شفیق کو شامل کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث روٴف شامل ہیں۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کا اس ایونٹ میں یہ اپنا اپنا دوسرا میچ ہے، اس میگا ایونٹ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دی تھی جبکہ سری لنکا کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں 102 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Comments are closed.