انگلینڈ کے 365 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش کی بیٹنگ جاری
فائل:فوٹو
دھرم شالا:بھارت میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے ساتویں میچ میں انگلینڈ نے بنگلا دیش کو جیت کیلئے 365 رنز کا ہدف دیدیا۔جس کے تعاقب میں بنگلادیش کی بیٹنگ جاری ہے ۔
بھارت کے دھرم شالا سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ میلان اور جونی بیرسٹو نے بیٹنگ کا ا?غاز کیا اور ٹیم کو اچھا ا?غاز فراہم کرتے ہوئے بنگلادیش کی باوٴلنگ لائن کے آگے رنز کی چٹان ثابت ہوئے لیکن اوپننگ پارٹنر شپ ٹیم کو 115 رنز دینے کے بعد ٹوٹ گئی۔
جونی بیرسٹو 59 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر بنگلا دیشی کپتان شکیب الحسن کا شکار ہو گئے۔
بیرسٹو کے بعد ڈیوڈ میلان اور اور جو روٹ کے درمیان بھی اچھی پارٹنر شپ قائم ہوئی لیکن 38 اوورز میں اوپنر ڈیوڈ میلان 16 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 140 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر مہیدی حسن کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔
کپتان جوز بٹلر اور ہیری بروک 20، 20، جو روٹ 82، سیم کرن 11، کرس ووکس 14، عادل راشد 11 اور لیام لیونگسٹون صفر پر پویلین لوٹے۔
بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن نے 4، شوریف اسلام نے 3 جبکہ شکیب الحسن اور تسکین احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ا?ج کے میچ کیلئے دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی دیکھنے میں ا?ئی ہے، انگلش ٹیم میں معین علی کو بٹھا کر ریس ٹوپلے جبکہ بنگلایش کی ٹیم میں محمد اللہ کو آرام دیتے ہوئے مہدی حسن کوٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کا یہ دوسرا میچ ہے، اس سے قبل انگلینڈ کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی جبکہ بنگلا دیش نے اپنا پہلا میچ جیتا تھا۔
Comments are closed.