سعودی ولی عہد اور مصری صدر میں غزہ کی ناکہ بندی پر تبادلہ خیال کیا گیا

52 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد: سعودی ولی عہد اور مصری صدر میں غزہ کی ناکہ بندی پر تبادلہ خیال کیا گیا ،سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اردن کے فرمانروا شاہ عبدللہ ثانی اور مصری صدر عبد الفتاح السیسی سے ٹیلی فون پرغزہ اور گردو نواح میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی اور بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.

ٹیلی فونک رابطہ میں بات چیت کے دوران شہریوں کی زندگی اور خطے کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ لاحق ہونے پر بھی بات کی گئی ہے.

عرب نیوز نے ایس پی اے کے حوالے سے بتایا رابطے کے دوران غزہ اور گرد ونواح میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خطے میں اسے پھیلنے سے روکنے کےلیے بین الاقوامی اور علاقائی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پراتفاق کیا گیا۔

گفتگو کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سعودی عرب فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے حصول، ان کی امیدوں اور امنگوں کو پورا کرنے، منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کے لیے ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

Comments are closed.