بھارت نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے ہرادیا،کوہلی اور کے آر راہول 165 رنز کی شراکت

53 / 100

فوٹو: فائل

چنئی: بھارت نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے ہرادیا،کوہلی اور کے آر راہول 165 رنز کی شراکت نےکینگروز باولرز کی ایک نہ چلنے دی آسٹریلیا کے پہلے بیٹرز ناکام رہے پھر باولرز بھی بے بس دکھائی دئیے.

چنئی میں کھیلے گئے ولڈ کپ پانچویں میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 49 اعشاریہ 3 اوورز میں 199 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

جواب میں کپتان روہت شرما سمیت بھارت کے ابتدائی 3 کھلاڑی صرف 2 رنز پر پویلین لوٹ گئے، تینوں ہی کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے
لیکن ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے چوتھی وکٹ پر 165 رنز کی شراکت قائم کی اور بھارت کی یقینی فتح کی راہ ہموار کردی۔

ویرات کوہلی 85 رنزکی اننگز کھیل کر 167 رنز پر پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد باقی رنز کے ایل راہول اور ہاردک پانڈیا نے مکمل کرلیے، کے ایل راہول 97 جبکہ ہاردک پانڈیا 11 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

آسٹریلیا کے ہیزل ووڈ نے 3 جبکہ مچل اسٹارک نے 1 وکٹ اپنے نام کی، اس سے قبل ایونٹ کے بڑے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بھارتی بولرز نے 50 اوورز کے دوران مہمان ٹیم کی ایک نہ چلنے دی۔

رویندرا جدیجا، کلدیپ یادیو اور جسپریت بہمرا نے آسٹریلوی بیٹرز کو 49 اعشاریہ 3 اوورز میں 199 رنز پر پویلین بھیج دیا۔

آسٹریلیا کی طرف سے اسٹیو اسمتھ 46، ڈیوڈ وارنر 41، مچل اسٹارک 28 اور مارنوس لیبوشین 27 کے علاوہ کوئی بیٹر خاطر خواہ پرفارمنس نہ دکھا سکا۔

میچ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز اور بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کر رہے ہیں، بھارتی کپتان نے آسٹریلیا کے خلاف 6 بولز سے گیند کروائی اور تمام ہی وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

رویندرا جدیجا 3، کلدیپ یادیو اور جسپریت بہمرا نے 2، 2 وکٹ حاصل کی جبکہ محمد سراج، ایشون اور ہاردیک پانڈیا نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

Comments are closed.