ماہرہ خان نے شادی کے بعد شوہرکے ساتھ نئی تصاویر شیئرکردیں

48 / 100

فائل:فوٹو

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے شادی کے بعد شوہر سلیم کریم کے ساتھ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کردی ہیں۔

گزشتہ دنوں ماہرہ خان نے اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ ایک پْروقار تقریب کے دوران شادی کی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اور پاکستان بھارت دونوں ممالک میں اداکارہ کی دوسری شادی کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔

ماہرہ خان کی شادی کی تقریبات کی تصاویر پر دونوں ممالک کے شوبز ستارے اور مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

شادی کی تقریبات کی تصاویر کے بعد ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر چند نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں اْنہیں اپنے شوہر سلیم کریم اور چند دوستوں کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

 

ماہرہ خان اور سلیم کریم کی تصویر وائرل: فوٹو انسٹاگرام

تصاویر دیکھ کر بظاہر یہ لگ رہا ہے کہ اس جوڑے نے شادی کے بعد اپنے دوستوں کے لیے پارٹی کا اہتمام کیا۔ماہرہ خان نے پارٹی میں معروف ڈیزائنر ’زارا شاہ جہاں‘ کا سْرخ اور سفید رنگ کا دلکش لہنگا اور چولی زیب تن کیا۔

https://www.instagram.com/p/CyHFhbSM947/?utm_source=ig_embed&ig_rid=863f2e96-4774-435f-a0d3-6c2fe08de6d2

 

دوسری جانب ماہرہ خان کی ایک اور پوسٹ پر بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے اْنہیں شادی کی مبارکباد دی اور کہا کہ ‘آپ تمام خوشیوں کی مستحق ہیں’۔

 

vr

خیال رہے کہ سلیم کریم کے ساتھ ماہرہ خان کی یہ دوسری شادی ہے، ماہرہ خان کی پہلی شای سال 2007 میں علی عسکری کے ساتھ ہوئی تھی جن سے اداکارہ کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے لیکن اْن کی پہلی شادی صرف 8 سال تک رہ سکی اور 2015 میں طلاق ہوگئی تھی۔

Comments are closed.