حالت جنگ میں ہیں یہ جنگ طویل اور مشکل ہوگی،اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو
فائل:فوٹو
تل ابیب:اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حالت جنگ کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا یہ جنگ طویل اور مشکل ہوگی۔
پورے اسرائیل میں سول ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، نیتن یاہو نے کہا کہ حماس سے بدلہ لیں گے، فلسطینی غزہ کو خالی کردیں۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے جواب میں کہا کہ فلسطینی عوام کو یہودی آبادکاروں اور اسرائیلی قابض فوجیوں کی دہشت گردی کے خلاف اپنا دفاع کرنے کا حق حاصل ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام آبادکاروں کی دہشت گردی اور قابض افواج کے خلاف اپنا دفاع کریں۔
اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں جو ہوا وہ کبھی نہیں ہوا تھا، یہ اسرائیلیوں پر بہت مشکل دن گزرا ہے، یقینی بنایا جائے گا کہ ایسا اب کبھی نہ ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ فتح کی قیمت برداشت کرنا آسان نہیں، جنگ طویل، سخت ہوگی مگر بدلہ لیں گے، جیتیں گے۔نیتن یاہو نے مزید کہا کہ یرغمالیوں کی حفاظت کی ذمہ دار حماس ہے، کسی کا بال بھی بیکا ہوا تو حساب لیا جائیگا۔
علاوہ ازیں اسرائیل فلسطین کشیدگی پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا اجلاس آ ہوگا، مالٹا نے دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ کشیدگی پر سلامتی کونسل اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔
Comments are closed.