افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے متجاوز
فائل:فوٹو
کابل :افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار سے زائد ہو گئی۔
افغان حکام کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات میں گزشتہ دوپہر 6.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کی گہرائی 76 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز شمال مغربی افغانستان تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے زندہ جان اور غوریان اضلاع کے 12 دیہات مکمل تباہ ہوئے۔
Comments are closed.