ورلڈ کپ میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو102 رنز سے شکست دیدی
فوٹو:ایکس
نیودہلی: ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں میں سری لنکا کو ٹاس جیت کرفیلڈنگ کرنے کا فیصلے لے ڈوبا، جنوبی افریقہ نے ورلڈ کپ کا سب سے بڑا اسکور428 رنز بنا ڈالے۔
نیودہلی کے اسٹیڈیم کے میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو102 رنز سے شکست دیدی، جنوبی افریقہ کے 428 رنز کے ہدف میں 3 بیٹرز نے سنچریاں بنائیں،429 رنز کے مشکل تعاقب کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 44 اعشاریہ 5 اوورز میں 326 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
اس سے قبل 2015 کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف 6 وکٹوں پر 417 رنز بنائے تھے اور سب سے بڑے اسکور کا یہ ریکارڈ تھا جو جنوبی افریقہ نے توڑ دیا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 428 رنز بنائےتھے، جس میں کوئنٹن ڈی کوک، رسی وین ڈر ڈوسن اور ایڈین مارکرم کی شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں۔ تنیوں بیٹرز نے بالترتیب 100، 108 اور 106 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلیں۔
ایڈن مارکرم نے ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری بنائی، انہوں نے 49 گیندوں پر 3 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی۔
سری لنکا کی طرف سے دلشان مدوشانکا نے 2، کسون رجیتھا، متھیشا پتھیرانا اور دونیتھ ویلالاگا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
https://twitter.com/OfficialSLC/status/1710700940368724180?t=Arzvdku26ldBq67_cOsQAQ&s=19
ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بیٹرز نے بھی ہمت نہیں ہاری حالانکہ دونوں اوپنرز پتھم اور نسانکا صفر اور 7رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے۔
کوشل مینڈس نے 42 گیندوں پر 8 چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 76 رنز اسکور کیے، پھر چریتھ اسالانکا نے 79 رنز کی اننگز کھیلی۔
اُس کے بعد کپتان داسن شناکا نے 68 رنز بناکر ٹیم کو وننگ ٹریک پرلانے کی کوشش کی، نویں نمبر پر آنے والے راجیتھا نے 33 رنز بنائے، سری لنکا کی ٹیم 45ویں اوور میں 326رنز بناکر 102 رنز سے میچ ہار گئی۔
جنوبی افریقا کے کوئٹزے نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مارکو جانسن، کگیسو ربادا اور کیشو مہاراج نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں،جنوبی افریقہ نے باقی ٹیموں کےلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
Comments are closed.