پاکستان کا فلسطین اسرائیل صورتحال پرردعمل،2ریاستی حل پرزور

53 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان کا فلسطین اسرائیل صورتحال پرردعمل،2ریاستی حل پرزور، عالمی براداری دیرینہ مسلہ فلسطین اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے میں کردار ادا کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صورت حال گہری نظر اور بڑھتی کشیدگی میں انسانی کی انسانی قیمت پر شدید تشویش ہے۔

پاکستان کی جانب سے مشرق وسطیٰ کی ابھرتی صورتحال، اسرائیل، فلسطین بڑھتی مخاصمت پر ردعمل میں کہا گیاہے عالمی برادری دشمنی کے خاتمے، شہری تحفظ اور مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے اقدامات کرے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان مسئلہ فلسطین پر بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ، او آئی سی قراردادوں کے مطابق منصفانہ، جامع اور دیرپا حل کے ساتھ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن چاہتا ہے۔

پاکستان نے مشرق وسطیٰ تنازعہ میں دو ریاستی حل کی مسلسل حمایت کی ہے اور آج بھی اصولی طور پر 1967ء سے قبل کی سرحدوں کے مطابق قابل عمل، خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام چاہتا ہے.

ترجمان نے کہا پاکستان ایسی فلسطینی ریاست کا حامی ہے جس کا دارلحکومت القدس الشریف ہو۔ پاکستان مطالبہ کرتا ہے مسلہ فلسطین کا حل ناگزیر ہے۔

Comments are closed.